تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی فلورلیڈر کشن ریڈی نے گزشتہ روز ان کے ایوان کے وسط میں پہنچنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔انہوں نے آج ایوان اسمبلی میں کہا کہ ان کے
مکمل سیاسی کیرئیر میں اب تک وہ ایوان کے وسط میں نہیں گئے ۔گزشتہ روز وزیراعظم مودی کے خلاف وزیر جگدیش ریڈی کے ریمارکس کے خلاف مسٹر ریڈی ایوان کے وسط میں پہنچ گئے تھے۔